تریپورہ کے وزیر اعلی مانک سرکار نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ
لگاتے ہوئے آج کہا کہ یہ حکومت ریاستی حکومتوں کو اعتماد میں نہ لیکربے
لگام طریقے سے حکومت کرنے میں مشغول ہے، جس سے ملک کا وفاقی ڈھانچہ کمزور
ہو رہا ہے۔مسٹرسرکار نے یہاں بنگلور پریس کلب کی جانب سے منعقدہ پریس سے ملیے
پروگرام میں کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران اپوزیشن حکومت ریاستی حکومتوں
اور مرکز کے درمیان تعلقات کمزور ہوئے ہیں اور اس کے لیے وزیر اعظم نریندر
مودی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مسٹر مودی کے تعاون پر مبنی وفاق قائم کرنے سے متعلق دعوے کا ذکر
کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ وزیر اعظم کا مطلب کیا ہے۔